سورة الأحقاف - آیت 2

تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ کتاب ” اللہ“ زبردست اور خوب حکمت والے کی طرف سے نازل کی گئی ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2) سورۃ الزخرف، سورۃ الدخان اور سورۃ الجاثیہ کی ابتدائی آیتوں کی طرح یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ قرآن کریم نبی کریم (ﷺ) کا کلام نہیں ہے، بلکہ اس اللہ کا کلام ہے جو زبردست، ہر چیز پر غالب اور بڑا حکیم و دانا ہے۔