سورة الأحقاف - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت مہربان بڑارحم والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
سورۃ الاحقاف مکی ہے، اس میں پینتس آیتیں اور چار رکوع ہیں تفسیر سورۃ الاحقاف نام : آیت (21) ﴿وَاذْكُرْ أَخَا عَادٍ إِذْ أَنْذَرَ قَوْمَهُ بِالْأَحْقَافِ﴾ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ حم الاحقاف مکہ میں نازل ہوئی تھی قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے۔