سورة الجاثية - آیت 36
فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پس تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہے جو زمین اور آسمانوں کا مالک اور سارے جہان والوں کا پروردگار ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(21) اللہ تعالیٰ نے اس سورت میں اپنی ربوبیت کے جو مظاہر بیان کئے ہیں، بندوں پر اپنے جن لطف و کرم کا ذکر کیا ہے اور حق و عدل کی جو تائید اور ظلم و باطل کی جوتردید کی ہے، ان کا تقاضا ہے کہ اس کے بندے اس کی حمد و ثنا بیان کرتے رہیں۔