سورة الجاثية - آیت 27
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَخْسَرُ الْمُبْطِلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
زمین اور آسمانوں کی بادشاہی اللہ کے پاس ہے اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن باطل پرست لوگ خسارے میں ہوں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(18) آیت (27) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہی آسمانوں اور زمین کا مالک ہے، اسی نے انہیں پیدا کیا ہے، اور ان میں تصرف کرتا ہے اور جس کی قدرت اور علم و حکمت کا یہ عالم ہو، اس کی اس بات کو کیسے جھٹلایا جاسکتا ہے کہ وہ قیامت کے دن اپنے بندوں کو دوبارہ زندہ کر کے انہیں حساب و جزا کے لئے میدان محشر میں جمع کرے گا۔