سورة الجاثية - آیت 10
مِّن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ ۖ وَلَا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان کے پیچھے جہنم ہے جو کچھ بھی انہوں نے دنیا میں کمایا ہے اس میں سے کوئی چیز ان کے کسی کام نہ آئے گی، نہ ان کے وہ سرپرست ہی ان کے لیے کچھ کرسکیں گے جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے اپنا ولی بنا رکھا ہے ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (10) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جہنم ان کا انتظار کر رہی ہے اور اس دن ان کا مال و جاہ اور ان کی اولاد ان کے کچھ بھی کام نہیں آئے گی، اور اللہ کے سوا جن معبودوں کی وہ لوگ پرستش کر رہے ہیں وہ بھی ان سے عذاب کو ٹال نہیں سکیں گے اور انہیں بڑا ہی سخت عذاب دیا جائے گا۔