سورة الجاثية - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت مہربان بڑارحم والا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

سورۃ الجاثیہ مکی ہے، اس میں سینتس آیتیں اور چار رکوع ہیں تفسیر سورۃ الجاثیہ نام : آیت (28) ﴿ وَتَرَى كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً كُلُّ أُمَّةٍ تُدْعَى إِلَى كِتَابِهَا الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ﴾ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : حسن، جابر اور عکرمہ کے نزدیک پوری سورت مکی ہے۔ ماوردی نے لکھا ہے کہ ابن عباس اور قتادہ کے نزدیک آیت (14) کا پہلا حصہ ﴿ قُلْ لِلَّذِينَ آمَنُوا يَغْفِرُوا لِلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ أَيَّامَ اللَّهِ﴾ مدنی ہے۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ یہ سورت سورۃ الدخان کے بعد نازل ہوئی اور دونوں کے مضامین میں تشابہ پایا جاتا ہے۔ دونوں میں توحید و آخرت سے متعلق مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے اور ان کے شبہات کی تردید کی گئی ہے اور دونوں ہی میں قرآن کریم کی دعوت کو ٹھکرانے پر انہیں دھمکی دی گئی ہے۔