سورة الدخان - آیت 47
خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَاءِ الْجَحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حکم ہوگا کہ اسے پکڑو اور گھسیٹتے ہوئے جہنم میں پھینک دو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16) اللہ تعالیٰ جہنم پر متعین فرشتوں سے کہے گا کہ انہیں ان کے گریبانوں سے پکڑ لو اور نہایت بے دردی کے ساتھ گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم میں ڈال دو،