سورة الدخان - آیت 42

إِلَّا مَن رَّحِمَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

سوائے اس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم فرمائے وہ زبردست مہربان ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

البتہ جن پر اللہ نے دنیا میں رحم کیا ہوگا اور ایمان باللہ اور توحید باری تعالیٰ کی راہ اختیار کی ہوگی، ان پر اللہ آخرت میں بھی رحم کرے گا، یعنی اپنے کسی نیک بندے کو اس کے لئے شفاعت کی اجازت دے گا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد فرمایا کہ وہ اپنے دشمنوں سے انتقام لینے پر پوری طرح قادر ہے، اور اپنے نیک بندوں پر بڑا مہربان ہے۔