سورة الدخان - آیت 36
فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو اٹھا کر لاؤ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس لئے اے محمد ! اور اے مسلمانو ! اگر بعث بعد الموت کا عقیدہ صحیح ہے، تو ہمارے ان آباء و اجداد کو زندہ کر کے دکھا دو، جو مر چکے ہیں۔ مشرکین کی یہ دلیل باطل اور ان کا یہ شبہ فاسد تھا، اس لئے کہ لوگوں کا دوبارہ زندہ کیا جانا قیامت کے دن ہوگا، اس دنیا میں کسی کو اس حقیقت کا مشاہدہ نہیں کرایا جائے گا۔ جب دنیا پورے طور پر ختم ہوجائے گی، تو اللہ تعالیٰ تمام جنوں اور انسانوں کو دوبارہ زندہ کرے گا اور ظالم کافروں کو جہنم کی آگ کا ایندھن بنائے گا۔