سورة الزخرف - آیت 84

وَهُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَٰهٌ وَفِي الْأَرْضِ إِلَٰهٌ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہی آسمان میں بھی الٰہ ہے اور زمین میں بھی الٰہ اور وہی حکیم وعلیم ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(39) اللہ کی ذات برحق ہے ارض و سماء میں عبادت کئے جانے کے لائق ہے، ہر تعظیم و محبت کا وہی تنہا مستحق ہے اور ہر بندے کی ذلت و انکساری صرف اسی کے لئے جائز ہے، اس کا ہر فعل مبنی برحکمت اور اس کا علم مخلوق کے تمام احوال و کوائف کو گھیرے ہوئے ہے،