سورة الزخرف - آیت 75
لَا يُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَهُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کبھی ان کے عذاب میں کمی نہیں ہوگی اور وہ اس میں مایوس پڑے ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ان کا عذاب کبھی بھی ہلکا نہیں کیا جائے گا اور ان کے دلوں پر ہمیشہ کے لئے یاس و ناامیدی کا گہرا سایہ پڑجائے گا۔