سورة الزخرف - آیت 68

يَا عِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ وَلَا أَنتُمْ تَحْزَنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے میرے بندو آج تمہارے لیے کوئی خوف نہیں اور نہ تمہیں کوئی پریشانی ہو گی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

جب اللہ تعالیٰ انہیں پکار کر کہے گا کہ اے میرے بندو ! آج کے بعد تمہیں کوئی خوف اور کوئی حزن و ملال لاحق نہیں ہوگا۔