سورة الزخرف - آیت 54
فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُ فَأَطَاعُوهُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس نے اپنی قوم کو ہلکا سمجھا اور انہوں نے اس کی اطاعت کی، درحقیقت وہ فاسق لوگ تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
چنانچہ اس کی شیطانی چال کام کرگئی، لوگوں نے اس کی بات مان لی اور موسیٰ (علیہ السلام) کو جھٹلا دیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ لوگ پہلے ہی سے اللہ کی بندگی سے برگشتہ تھے۔