سورة الزخرف - آیت 30

وَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوا هَٰذَا سِحْرٌ وَإِنَّا بِهِ كَافِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب حق ان کے پاس آیا تو انہوں نے کہا یہ تو جادو ہے اور ہم اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

لیکن انہوں نے قرآن کا انکار کردیا اور رسول اللہ (ﷺ) کو جادو گر کہا اور شرک و ضلالت کی وادیوں میں بھٹکتے ہوئے اتنی دور نکل گئے کہ راہ حق پر ان کا لوٹ کر آنا ناممکن سا ہوگیا۔