سورة الزخرف - آیت 29

بَلْ مَتَّعْتُ هَٰؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ جَاءَهُمُ الْحَقُّ وَرَسُولٌ مُّبِينٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بلکہ میں نے انہیں اور ان کے باپ دادا کو فائدہ پہنچایا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور کھول کھول کر بیان کرنے والا رسول آگیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) ابراہیم (علیہ السلام) کی مشرک ذریت میں سے اہل قریش بھی تھے، اللہ نے ان کے کفر و شرک کے باوجود انہیں ہلاک نہیں کیا، بلکہ زندہ رہنے دیا، یہاں تک کہ اس نے اپنی برحق کتاب یعنی قرآن کریم نازل فرمایا اور نبی کریم (ﷺ) کو مبعوث کیا جنہوں نے اس کی شریعت کو ان کے لئے پوری وضاحت و صراحت کے ساتھ بیان کیا،