سورة الزخرف - آیت 21

أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا مِّن قَبْلِهِ فَهُم بِهِ مُسْتَمْسِكُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا ہم نے اس سے پہلے کوئی کتاب ان کو دی تھی جس کی سند یہ اپنے پاس رکھتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اسی لئے آیت (21) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا ہم نے اس کے قبل انہیں کوئی کتاب دے رکھی ہے جس سے ان کی مشرکانہ باتوں کی تائید ہوتی ہے؟