سورة الزخرف - آیت 17

وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

حال یہ ہے کہ جس اولاد کو یہ لوگ الرّحمان کی طرف منسوب کرتے ہیں اس کی پیدائش کی خبر ان میں سے کسی کو دی جاتی تو اس کے منہ پر سیاہی چھا جاتی ہے اور وہ غم سے بھر جاتا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

کہ جب انہیں خبر دی جاتی ہے کہ ان کے یہاں لڑکی پیدا ہوئی ہے تو غم والم سے ان کے چہرے سیاہ ہوجاتے ہیں اور ان کے دل کرب و اذیت سے بھر جاتے ہیں۔