سورة الشورى - آیت 12
لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے اسے ہر چیز کا علم ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اس نے آسمانوں اور زمین میں اپنی مخلوقات کے لئے جو روزی پیدا کی ہے اور انعامات و اکرامات کے جو خزانے ان میں ودیعت کی ہے، ان کی چابیاں اسی کے پاس ہیں، وہ ان میں جس طرح چاہتا ہے اپنی مرضی کے مطابق تصرف کرتا ہے، اپنے علم و حکمت کے تقاضے کے مطابق کسی کی روزی میں وسعت دیتا ہے اور کسی کی روزی تنگ کردیتا ہے اس لئے روزی اور دیگر تمام حاجتیں اسی سے طلب کرنی چاہئے اس کے سوا کوئی ملجا و ماویٰ نہیں ہے۔