سورة فصلت - آیت 23

وَذَٰلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنتُم بِرَبِّكُمْ أَرْدَاكُمْ فَأَصْبَحْتُم مِّنَ الْخَاسِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم نے جو اپنے رب کے ساتھ گمان کیا تھا وہی تمہاری تباہی کا باعث ثابت ہوا اور اسی کی وجہ سے تم خسارہ پانے والوں میں شامل ہوئے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اپنے رب سے متعلق تمہاری اسی بدگمانی نے تمہیں ہلاکت و بربادی کے دہانیت کو پہنچا دیا ہے۔ اسی وجہ سے تم نے دنیا میں اس کے احکام کی مخالفت کی جرأت کی اور اب آخرت میں نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ اپنے گناہوں کا انکار کر رہے ہو اور سب کچھ کھو کر جہنم کی طرف لے جائے جا رہے ہو۔