سورة فصلت - آیت 22

وَمَا كُنتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَن يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ وَلَٰكِن ظَنَنتُمْ أَنَّ اللَّهَ لَا يَعْلَمُ كَثِيرًا مِّمَّا تَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب تم دنیا میں جرائم کرتے وقت چھپتے تھے تو تمہیں یہ خیال نہ تھا کہ کبھی تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہارے وجود تم پر گواہی دیں گے۔ تم نے سمجھا تھا کہ تمہارے بہت سے اعمال کی اللہ کو خبر نہیں ہو گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16) اللہ تعالیٰ کفار و مشرکین سے کہے گا جب تم لوگ گناہوں کا ارتکاب کرتے تھے تو اپنے کانوں، آنکھوں اور چمڑوں سے پردہ کرنے کی نہیں سوچتے تھے، کیونکہ تمہارے دل میں یہ خیال آتا ہی نہیں تھا کہ قیامت کے دن تمہارے اعضاء تمہارے خلاف گواہی دیں گے اور تم یہ بھی گمان کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے بہت سے جرائم و معاصی کو نہیں جانتا ہے، جبھی تو ان کے ارتکاب کی جرأت کرتے تھے۔