سورة آل عمران - آیت 131
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور اس آگ سے ڈرو جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 131 میں سود خوروں کو اس آگ سے ڈرایا گیا ہے جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ معلوم ہوا کہ سود خوری کبھی آدمی کو کفر تک لے جاسکتی ہے۔ امام ابو حنیفہ (رح) سے مروی ہے، وہ کہتے تھے کہ قرآن کریم میں یہ آیت سب سے زیادہ خوف دلانے والی ہے، کہ اگر مسلمانوں نے تقوی کی راہ اختیار نہ کی تو اس آگ کا سامنا کرنا پڑے گا جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔