سورة غافر - آیت 75

ذَٰلِكُم بِمَا كُنتُمْ تَفْرَحُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَمْرَحُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان سے کہا جائے گا یہ تمہارا انجام ہے کیونکہ تم زمین میں باطل پر خوش ہوتے اور اس پر اتراتے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(40) فرشتے عذاب نار اور اللہ کی رحمت سے دوری کا سبب بیان کرتے ہوئے کہیں گے کہ تمہارا یہ انجام اس لئے ہوا ہے کہ تم اللہ کی نافرمانی اور اس کے رسول اور اس کی کتاب کی مخالفت کر کے خوب خوش ہوتے تھے اور مارے خوشی کے آپے سے باہر نکلے جاتے تھے،