سورة غافر - آیت 15
رَفِيعُ الدَّرَجَاتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ لِيُنذِرَ يَوْمَ التَّلَاقِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اللہ“ بلند و بالا اور عرش کا مالک ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے وحی نازل کردیتا ہے، تاکہ وہ ملاقات کے دن سے لوگوں کو خبردار کر دے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جو بہت ہی اونچے درجات اور عرش والا ہے، یعنی جس کی رفعت شان اور عظمت و کمال کی کوئی انتہا نہیں ہے، وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے وحی بھیج کر اپنا رسول بنا دیتا ہے، تاکہ وہ لوگوں کو اس دن سے ڈرائے جب اہل زمین آسمان والوں سے ملیں گے اور بندے اپنے خالق کے سامنے حاضر ہوں گے،