سورة غافر - آیت 14
فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پس اے لوگو! صرف ایک اللہ ہی کو پکارو۔ اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے بے شک یہ کام کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(9) اہل ایمان کو خطاب کر کے کہا جا رہا ہے کہ تم اپنی راہ پر چلتے رہو، اور کافروں کے غیظ و غضب کے علی الرغم صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو،