سورة الزمر - آیت 70

وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہر جان نے جو عمل کیا اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں۔ اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور چونکہ اللہ تعالیٰ بندوں کے اعمال کو ان سے زیادہ جانتا ہے اس لئے حساب میں کوئی ظلم و زیادتی نہیں ہوگی اور نہ اس میں کسی خطا غلطی یا بھول چوک کا امکان ہوگا۔