سورة الزمر - آیت 66
بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدْ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
لہٰذا اے نبی تم بس اللہ ہی کی بندگی کرو اور شکر گزار بندوں میں سے ہو جاؤ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (66) میں اللہ تعالیٰ نے گزشتہ مضون کی تکمیل کرتے ہوئے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا کہ آپ صرف اللہ کی عبادت کیجیے اور توحید و نبوت اور دعوت و رسالت جیسی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرتے رہے۔