سورة الزمر - آیت 58

أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِي كَرَّةً فَأَكُونَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا عذاب دیکھ کر کہے کاش ! مجھے ایک موقعہ اور مل جائے اور میں نیک عمل کرنے والوں میں شامل ہو جاؤں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یا جب عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو کہیں گے، اے کاش ! مجھے دنیا میں لوٹا دیا جاتا تو میں بھی ان مومنوں جیسا بن جاتا جنہوں نے ایمان اور عمل صالح کی زندگی اختیار کی اور آج کے دن اپنے رب کے حضور سرخرو ہوئے۔