سورة الزمر - آیت 39
قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان سے فرمائیں کہ اے میری قوم کے لوگو! تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاؤ میں اپنا کام کرتا رہوں گا عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25) اس آیت کریمہ میں نبی کریم (ﷺ) کی زبانی کفار قریش کو دھمکی دی گئی ہے کہ تم لوگ دعوت حق سے جس بغض و عداوت کا معاملہ کر رہے ہو، اسی پر باقی رہو، میں بھی ایمان و توحید اور اللہ کی طاعت و بندگی پر قائم رہتا ہوں،