سورة ص - آیت 84

قَالَ فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرمایا حق یہ ہے کہ میں حق ہی کہا کرتا ہوں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جب ابلیس نے اللہ کی قسم کھا کر کہا کہ اے اللہ ! میں تیرے مخلص بندوں کے سوا سب کو گمراہ کروں گا، تو سدی کے قول کے مطابق اللہ نے بھی اپنی ذات کی قسم کھا کر کہا کہ میں بھی جہنم کو تجھ سے اور ان تمام لوگوں سے بھر دوں گا جو تیری پیروی کریں گے۔ اسی بات کو اللہ تعالیٰ نے سورۃ السجدہ آیت (13) میں یوں بیان کیا ہے : ﴿وَلَكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ﴾ ” لیکن یہ بات بالکل حق ہوچکی ہے کہ میں ضرور جہنم کو انسانوں اور جنوں سے بھر دوں گا“ اور سورۃ الاسراء آیت (63) میں فرمایا :İقَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَوْفُورًاĬ ” اللہ نے کہا کہ جا، ان میں سے جو بھی تیرا تابعدار ہوجائے گا تو تم سب کی سزا جہنم ہے جو پورا پورا بدلہ ہے۔ “