سورة ص - آیت 63

أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے ان کا مذاق بنا لیا تھا یا وہ کہیں نظروں سے اوجھل ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جن کا ہم مذاق اڑایا کرتے تھے، یا جن پر حقارت کی وجہ سے ہماری نگاہیں نہیں ٹھہرتی تھیں؟! بعض مفسرین نے میں ” ام“ کا ترجمہ ” بل“ کیا ہے، یعنی اہل جہنم اپنے آپ کو جھوٹی تسلی دیتے ہوئے کہیں گے کہ شاید وہ حقیر لوگ بھی جہنم میں ہی ہیں، لیکن ہماری نظروں سے اوجھل ہیں۔