سورة ص - آیت 51
مُتَّكِئِينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان میں وہ تکیے لگائے ہوں گے، پھل اور مشروبات طلب کر رہے ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اہل جنت ان جنتوں میں تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے جب چاہیں گے اپنی خواہش کے مطابق بہت سے پھل اور مشروبات مانگ لیا کریں گے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ یہاں طعام یعنی کھانے کا ذکر اس لئے نہیں ہوا ہے کہ ان کا کھانا اور پینا صرف لذت حاصل کرنے کے لئے ہوگا، دنیا کی زندگی کی طرح غذائیت حاصل کرنے کے لئے نہیں۔