سورة ص - آیت 42

ارْكُضْ بِرِجْلِكَ ۖ هَٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے اسے حکم دیا اپنا پاؤں زمین پر مار، یہ تیرے نہانے اور پینے کے لیے ٹھنڈا پانی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کی اور بذریعہ وحی ان سے کہا کہ آپ زمین پر اپنا پاؤں ماریئے، پانی کا ایک چشمہ نکل پڑے گا، اس پانی سے نہایئے اور اسے پیجیے، آپ کی بیماری دور ہوجائے گی، انہوں نے ایسا ہی کیا اور ان کی تکلیف بالکل ختم ہوگئی جیسے کوئی تکلیف تھی ہی نہیں