سورة ص - آیت 15

وَمَا يَنظُرُ هَٰؤُلَاءِ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِن فَوَاقٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ لوگ بھی تو بس دھماکے کے منتظر ہیں۔ جس کے بعد کوئی دوسرا دھماکہ نہ ہو گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7) کفار قریش کے بارے میں کہاجا رہا ہے کہ انہیں اب صرف اس صور کا انتظار ہے جو قریب قیامت پھونکا جائے گا اور اس آواز کے ساتھ ہر جاندار ہلاک ہوجائے گا، صرف اللہ کی ذات باقی رہ جائے گی، یعنی عذاب جہنم اور ان کے درمیان صرف صور اسرافیل حائل ہے۔