سورة الصافات - آیت 182

وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تمام تعریفات اللہ رب العالمین کے لیے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اپنے رسولوں پر سلامتی بھیجی ہے جنہیں اس نے اپنے بندوں کی رہنمائی کے لئے مبعوث کیا تھا، ان میں سے ایک آپ بھی ہیں اور آخر میں تمام تعریفوں کو صرف اپنی ذات کے لئے ثابت کیا ہے جو سارے جہان کا پالنہار ہے اور جو اپنے نیک بندوں کی مدد کرتا ہے اور اپنے دشمنوں کو ہلاک کرتا ہے۔