سورة الصافات - آیت 176
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(40) کفار مکہ اپنے کبر و غرور کے نشے میں نبی کریم (ﷺ) اور صحابہ کرام سے کہا کرتے تھے کہ جس عذاب کا ہم سے وعدہ کیا جاتا ہے کہ وہ کب آئے گا؟