سورة الصافات - آیت 173
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور بالآخر غلبہ انہی کو حاصل ہوگا جو اللہ کی فوج بن کر اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی کے لئے جہاد کرتے ہیں۔