سورة آل عمران - آیت 98

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ شَهِيدٌ عَلَىٰ مَا تَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آپ کہہ دیجیے کہ اے اہل کتاب! تم اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کیوں کرتے ہو؟ جو تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ اس پر گواہ ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

70۔ گذشتہ آیتوں میں اہل کتاب کی سازشوں کا بیان ہوا، اور ان کے خلاف بہت ساری حجتیں قائم کی گئیں، اب ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو حکم دیا کہ آپ ان سے کہیں، تم لوگ جان بوجھ کر کیوں اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہو؟ کیوں خاتم النبیین پر ایمان نہیں لاتے؟ خود اسلام میں داخل نہیں ہوتے اور اللہ کی مخلوق کو بھی روکتے ہو۔