سورة الصافات - آیت 91
فَرَاغَ إِلَىٰ آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان کے پیچھے ابراہیم ان کے معبودوں کے پاس گئے اور کہا تم کھاتے کیوں نہیں ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ابراہیم (علیہ السلام) بتوں کے پاس پہنچے اور ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اگر تم عبادت کے مستحق ہو تو تمہارے سامنے اتنے سارے کھانے رکھے ہیں انہیں کیوں نہیں کھاتے ہو، لیکن بتوں نے نہ کھانا کھایا اور نہ ان کی بات کا جواب دیا