سورة الصافات - آیت 87
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
رب العالمین کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور رب العالمین کی عبادت چھوڑ کر غیروں کی پرستش کرتے ہو، حالانکہ یہ بات تمہارے وہم و گمان میں بھی نہیں آنی چاہئے کہ اس کے سوا کوئی دوسرا عبادت کا مستحق ہوسکتا ہے۔