سورة الصافات - آیت 78

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بعد کی نسلوں میں اس کی اچھی شہرت رکھ دی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(20) نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے نوح کے بعد آنے والی قوموں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا کہ سب ان کا نام عزت و احترام کے ساتھ لیتے ہیں