سورة الصافات - آیت 68
ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر ان کی واپسی دوزخ کی طرف ہو گی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور ہر حال میں ان کا ٹھکانا جہنم ہی ہوگا جہاں بھڑکتی آگ کے شعلے ان کے ناتواں جسموں کو جلاتے رہیں گے، جیسا کہ سورۃ الرحمٰن آیات (43، 44) میں آیا ہے : ﴿هَذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ﴾ ” یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے مجرمین اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے۔