سورة آل عمران - آیت 94
فَمَنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس کے باوجود جو لوگ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولیں وہی ظالم ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو کوئی بھی اللہ تعالیٰ پر افترا پردازی کرے گا، وہ ظالم ہوگا، اور اللہ اس کا پردہ فاش کر کے رہے گا