سورة الصافات - آیت 33
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس طرح وہ سب اس دن عذاب میں اکٹھے ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10) اللہ تعالیٰ نے شیاطین و سرداران کفر اور ان کی پیری کرنے والوں کے بارے میں خبر دی ہے کہ جس طرح دنیا میں یہ تمام لوگ ضلالت و گمراہی میں شریک تھے، آج عذاب الٰہی کا مزا چکھنے میں بھی شریک ہوں گے۔