سورة يس - آیت 62
وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
مگر اس کے باوجود شیطان نے تم میں سے کثیر مخلوق کو گمراہ کردیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے؟۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 62 میں انسانوں سے شیطان کی عداوت بیان کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ اس مرد ود نے تو بے شمار لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اس لئے وہ تمہارا دوست کیسے بن سکتا ہے؟ کیا اتنی سی بات تمہارے دل و دماغ میں نہیں آتی ہے،