سورة يس - آیت 30
يَا حَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ ۚ مَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
افسوس بندوں کے حال پر جو رسول بھی ان کے پاس آیا اس کا مذاق ہی اڑاتے رہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
16 -اللہ کے رسولوں اور اس کے دین کی طرف ہلانے والوں کا جو لوگ اس دنیا میں مذاق اڑاتے ہیں اور ان کی ایذا رسانی کے در پے رہتے ہیں، انہیں قیامت کے دن اس وقت سخت ندامت اٹھانی پڑے گی جب اللہ تعالیٰ ان کے ان اعمال مجرمانہ پر ان سے باز پرس ہوگا، اس وقت انہیں جس ہلاکت و بربادی کا سامنا ہوگا اسے دیکھ کر ان کی حالت ایسی ہوگی کہ آسمان و زمین کے تمام رہنے والے بھی اس پر اظہار حسرت کریں تو کم ہوگا۔