سورة فاطر - آیت 24
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبہ کرنے والا نہ آیا ہو
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
15 -نبی کریم (ﷺ) کی رسالت کا اعلان ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو منبع ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا ہے تاکہ آپ مومنوں کی جنت کی خوشخبری دیں اور کافروں اور نافرمانوں کو جہنم سے ڈرائیں نیز آپ (ﷺ) کو اور مومنوں کو خبر دی گئی ہے کہ آپ (ﷺ) پہلے نبی نہیں ہیں جسے اللہ نے انسانوں کی ہدایت کے لئے بھیجا ہے، اللہ تعالیٰ نے گزشتہ امتوں میں سے ہر امت کے پاس اپنا رسول بھیجا جس نے انہیں اللہ کے عذاب سے ڈرایا پھر کفار قریش آپ کے نبی ہونے پر کیوں حیرت و استعجاب کا اظہار کرتے ہیں۔