سورة فاطر - آیت 23

إِنْ أَنتَ إِلَّا نَذِيرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آپ تو بس خبردار کرنے والے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور آیت (23) میں نبی کریم (ﷺ) سے کہا گیا ہے کہ آپ کی ذمہ داری تو تبلیغ رسالت ہے، اگر کوئی قبول کرے گا تو اپنے لئے اور اگر کوئی شرک و کفر پر اصرار کرے گا تو اس کا وبال اسی کی جان پر پڑے گا۔