سورة فاطر - آیت 4

وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو یہ کوئی نئی بات نہیں تجھ سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں اور سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

3 -نبی کریم (ﷺ) کو تسلی دی گئی ہے کہ حق واضح ہوجانے کے باوجود بھی اگر مشرکین مکہ آپ کی تکذیب کرتے ہیں تو آپ کو دل برداشتہ نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ اہل کفر و شرک کا ہر دور میں یہی وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی اللہ کا کوئی رسول آیا تو انہوں نے اس کی تکذیب کی۔