سورة سبأ - آیت 53
وَقَدْ كَفَرُوا بِهِ مِن قَبْلُ ۖ وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ اس سے پہلے کفر کرچکے تھے اور بلا وجہ دور دور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 53 میں مذکور بالا مضمون کی توثیق ہے کہ دنیا میں ان مشرکین نے نبی کریم (ﷺ) کی نبوت کا انکار کردیا تھا اور محض وہم و گمان کی بنیاد پر انہیں جادوگر، شاعر اور مجنوں کہا تھا، نیز موت کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کردیا تھا۔