سورة سبأ - آیت 40
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ أَهَٰؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جس دن ” اللہ“ تمام انسانوں کو جمع کرے گا پھر فرشتوں سے پوچھے گا کیا یہ لوگ تمہاری عبادت کیا کرتے تھے۔ ؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
32 -اس آیت کا تعلق آیت 31 میں ﴿وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّالِمُونَ مَوْقُوفُونَ﴾ سے ہے اور خطاب نبی کریم (ﷺ) سے ہے اور مفہوم یہ ہے کہ آپ اس دن کو یاد کیجیے جب اللہ تعالیٰ تمام جنوں اور انسانوں کو میدان محشر میں اکٹھا کے گا، پھر کافروں کو ڈانٹنے اور پھٹکارنے کے لئے فرشتوں سے مخاطب ہو کر پوچھے گا (جنہیں مشرکین اللہ کی بیٹیاں مان کر ان کی عبادت کرتے رہے تھے) کہ اے فرشتوں ! کیا تم میری طرح معبود ہو، اور کیا یہ لوگ تمہاری عبادت کرتے تھے؟